ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منیش گپتا قتل معاملہ: تمام مفرور پولیس اہلکاروں کی گرفتاری پر 25-25 ہزار روپئے کا انعام

منیش گپتا قتل معاملہ: تمام مفرور پولیس اہلکاروں کی گرفتاری پر 25-25 ہزار روپئے کا انعام

Sun, 10 Oct 2021 23:55:41    S.O. News Service

گورکھپور،10؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانپور کے کاروباری منیش گپتا کے قتل کے معاملے میں معطل اور فرار چل رہے گورکھپور کے رام گڑھ تال تھانے کے سبھی چھ پولیس اہلکاروں پر 25۔25 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسپیشل ٹاسک فورس کے رکن اور کانپور کی ڈی سی پی ساوتھ روینہ تیاگی نے ہفتہ کو بتایا کہ انسپکٹر جگت نارائن سنگھ، ایس آئی کمار مشرا، سب انسپکٹر وجئے یادو، سب انسپکٹر راہل دوبے، ہیڈ کانسٹیبل کملیش سنگھ یادو اور کانسٹیبل پرشانت کمار فرار ہیں ان کی گرفتاری پر 25۔25 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 27 ستمبر کی رات گورکھپور ضلع کے رام گڑھ علاقے میں ایک ہوٹل کے کمرہ نمبر 512 میں منیش گپتا مبینہ طور سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل کے بعد ملزم پولیس اہلکار علاج کے نام پر انہیں گھنٹوں تک ادھر ادھرے لے کر گھومتے رہے اور رات میں ہی ش میڈیکل کالج گورکھپور کے ڈاکٹروں نے پولیس کی لاکھوں کوششوں کے بعد بھی منیش کو مردہ قرار دےدیا تھا۔


Share: